کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز دونوں سیشن کے دوران زبردست تیزی رہی۔ پہلے سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو انتالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا جب کہ دوسرے سیشن میں تیزی مزید بڑھ گئ اور انڈیکس پندرہ ہزار چار سو پوائنٹس پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی تمام کمپنیوں جن میں ٹیلی کارڈ ، پی ٹی سی ایل، ورلڈ کال ، اور نیٹ سول ٹیکنالوجی کے شئیرز میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک
سو تینتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد پندرہ ہزار چار سو پچاس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم تیرہ کروڑ شئیرز تک محدود رہا حجم کے اعتبار سے ٹیلی کارڈ کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں بحالی اور
غیرملکی سرمایہ کاروں کی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ بنی ہوئی ہے۔