الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرون ملک سنتیس لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق تو دے دیا ،لیکن ان کے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار وضع نہیں ہوسکا۔

Sep 14, 2012 | 21:59

الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے بیرون ملک مقیم سنتیس لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ ان کا ووٹ کیسے کاسٹ کرایا جائے۔ الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے دو تجاویز سامنے آئی جن میں سے ایک تجویز یہ تھی کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں پولنگ سٹیشنز قائم کر کے الیکشن کے روز پولنگ کرائی جائے، لیکن اس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کے اندرعملہ کی اتنی کمی ہے تو ایسی صورتحال میں بیرون ملک عملہ کیسے مہیا کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری تجویز پوسٹل بیلٹ کے ذریعے تھی جس میں زیادہ وقت درکار ہے اور فی الحال یہ بھی قابل عمل نظر نہیں آرہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کے روز جو لوگ بیرون
ملک سے پاکستان میں موجود ہونگے وہ یہیں اپنا
ووٹ ڈال سکیں گے۔ دوسری جانب اب تک مجموعی طور پر آٹھ کروڑ تنتالیس لاکھ پیسنٹھ ہزاراکاون ووٹوں کا اندارج کیا گیا ہے۔ جن میں چار کروڑ ستتر لاکھ تہتر ہزارچھ سو باون مرد جبکہ تین کروڑ پیسنٹھ لاکھ اکانوے ہزار تین سو انسٹھ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سات سو خواجہ سراؤں کا ووٹ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ فہرستوں سے غلطیوں کی درستگی کا عمل الیکشن شیڈول تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں