پیرس [صاحبژادہ عتیق سے ] پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنماوں زاہد اقبال خان اور منیر ملک نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ارشاد علی کمبوہ نے پارٹی کو زبردست نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے فرانس میں پارٹی عہددران اور کارکنان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی عہد یداران کی مشاورت اور مرکز سے ہدایات لینے کے بعد ارشاد علی کمبوہ کو پارٹی کی صدارت سے فورا” ہٹایا جاتا ہے اور اب پارٹی کے صدر زاہد اقبال خان ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جہانگیر بدر جنرل سیکرٹری پی پی پی سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ارشاد علی کمبوہ کو کوئی مشیر کا عہدہ دیا گیا ہے، اس لیئے فرانس میں پارٹی کے عہدیداران و کارکنان اس غلط بیانی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور ساتھ میں اگر مرکز میں کسی پارٹی لیڈر نے ان کو زبانی مشیر بنایا ہے تو ہم پرزور اجتجاج کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سے مشیر کا عہدہ فورا”واپس لیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو وہ فرانس میں اس عہدے کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم کر سکتے ہیں جس سے پارٹی اور قیادت کی سبکی ہونے کا اندیشہ ہے، تمام عہدیداران نے اپنی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھ میں عدالتی فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چوہدری افتخار چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلوں میں غیرجانبداری نظر آتی ہے اگر وہ صیح فیصلے نہیں کر سکتے تو فورا”استفی‘ دینے کا اعلان کریں، اس پریس کانفرنس میں تقریبا” پارٹی کے تمام پرانے اور نئے عہددران و کارکنان موجود تھے
ارشاد علی کمبوہ مشیر کےعہدے کی آڑ میں فرانس میں کرپشن کا بازار گرم کر سکتے ہیں ۔پی پی پی فرانس
Sep 14, 2012 | 22:35