امریکہ افغانستان میں فوجی سامان کے انخلاءکا عمل آئندہ ماہ تیز کرےگا: عہدیدار

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے سلسلے میں 24ہزار گاڑیاں اور 20 ہزار شپنگ کنٹینر واپس امریکہ بھجوائے جائیں گے۔آئندہ ماہ سے انخلا کا عمل تیز کر دیا جائیگا۔ فوجی سازوسامان کی واپسی پر 7ارب ڈالر تک کے اخراجات کا تخمینہ ہے اور 31دسمبر 2014ءتک تمام فوجی سازوسامان زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے واپس بھجوا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حساس جنگی سامان کو فضائی یا قریبی بندرگاہوں سے جہازوں کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔ دیگر سامان افغانستان اور پاکستان کے زمینی راستوں کے ذریعے جہازوں میں لادنے کے لئے بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ امریکی نائب وزیر دفاع ایشٹن کارٹر آج کابل پہنچ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن