”عید الاضحٰی پر جانوروں کی نقل و حمل سے کانگو بخار پھیلنے کا خدشہ ہے“

Sep 14, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے عےد الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی بڑے پےمانے پر نقل و حمل کی وجہ سے کانگو بخار کے پھےلنے کے ممکنہ خدشہ کے پےش نظر سرکاری ہسپتالوں، خود مختار طبی اداروں اور تمام اضلاع کے ای ڈی او زصحت کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے بےماری کی روک تھام اور اس مرض کے علاج معالجہ کے انتظامات کے لےے فوری اقدامات کرنے کی ہداےت کی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کانگو بخار اےک وائرس کے ذرےعے پھےلنے والی بےماری ہے جو جانوروں، اونٹ، گائے، بھےڑ، بکرےوں وغےرہ کی جلد پر پانے جانے والے چیچڑوں کے کاٹنے سے انسانوں مےں منتقل ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عےدالاضحی کے موقع پر چونکہ قربانی کے جانوروں کی پورے ملک مےں نقل و حمل بڑے پےمانے پر ہوتی ہے اور اگر کسی جانور مےں کانگو وائرس ہوتو وہ جانوروں کی دےکھ بھال کرنے والے افراد کو منتقل ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت نے حفاظتی اقدام کے طورپر ڈاکٹرز ،نرسز ودےگر عملہ کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بےماری سے تحفظ کی خاطر ہائی الرٹ جاری کردےا ہے تاکہ نہ صرف اس بےماری کو پھےلنے سے روکا جاسکے بلکہ اگر ہسپتالوں مےں کانگو بخار کے مرےض آئےں تو انکے علاج معالجہ کو بروقت ےقےنی بناےا جاسکے۔

مزیدخبریں