امریکی شہری 3 سوغباروں کی مدد سے بحرہ اوقیانوس عبورکرنے کے سفر پر روانہ

امریکی شہری 3 سوغباروں کی مدد سے بحرہ اوقیانوس عبورکرنے کے سفر پر روانہ

Sep 14, 2013

نیویارک(نوائے وقت نیوز) امریکہ کا ایک شہری3 سوغباروں کی مدد سے بحرہ اوقیانوس عبورکرنے کے سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔ امریکی ریاست مین سے یہ شخص جوناتھن بحرہ اوقیانوس عبور کرنیکا سفر پر روانہ ہوا۔ سینکڑوں غباروں کی ٹوکری میں سوار اس مسافر جوناتھن کو الوداع کہنے کے لئے درجنوں افراد موجود تھے ، ۔جوناتھن نے ہاٹ ائیر بلون استعمال کرنے کی بجائے ہیلئم بھرے غباروں کا استعمال کیا 150 سے رضا کاروں نے 3 غباروں کے اس سفر میں اس کی معاونت کی ہے۔
خلائی سفر

مزیدخبریں