لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اے سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت چلے ہوگئے ۔ سبحان احمد اے سی سی ڈوےلپمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرےنگے۔ اجلاس مےں اےشےاءمےں کرکٹ کی ڈوےلپمنٹ کے حوالے سے اہم فےصلے کئے جائیں گے۔ اےشےن کرکٹ کونسل کی ڈوےلپمنٹ کمےٹی کے اجلاس مےں شرکت کے بعد پی سی بی کے چےف آپرےٹنگ آفےسر سبحان احمد دوبئی مےں آئی سی سی کے اجلا س مےں شرکت کرےنگے جس مےں مستقبل کے کرکٹ معاملات پر اہم فےصلے متوقع ہےں۔ ذرائع کے مطابق سبحان احمد اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے رواں سال دسمبر میں پاکستان اور بھارت کے مابےن دو ٹیسٹ میچز کی سےرےز کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چےت کریں گے اور کوشش کریں گے کہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمےان دسمبر میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان ممکن ہو سکے۔