اوکاڑہ، صدر گوگیرہ (نامہ نگاران) ماڑی پتن کے مقام پر دریائے راوی میں بہہ جانے والے دونوں نوجوانوں کی نعشیں تاحال نکالی نہیں جاسکیں۔ گذشتہ روز تین نوجوان فہد، شہریار اور علی گہرے پانی میں ڈوب گئے تھے جن میں سے فہد کو مقامی افراد نے بچا لیا تھا تاہم دیگر دو نوجوانوں شہریار اور علی کو نہیں بچایا جاسکا تھا۔
نعشیں نہ مل سکیں