اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویدار عمران خان نے خیبر پی کے کو 16 ماہ میں 16 سال پیچھے دھکیل دیا۔ سٹیٹس کو کی علامت ارب پتی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان خیبر پی کے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کو عوام کیلئے کیوں نہیں کھولتے۔ وہ ملک میں نفرت اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ تین سو کنال کے گھر میں رہنے والے کس منہ سے دوسروں کی طرف اشارے کرتے ہیں۔
عمران نے خیبر پی کے کو 16 ماہ میں 16 برس پیچھے دھکیل دیا : سعد رفیق
Sep 14, 2014