کراچی(ثناء نیوز) مقامی ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کراچی کی بانی و پرنسپل اور قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کی سابق ممبر ڈاکٹر صبا علوی کے والد، تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، بزرگ سیاستدان عفیف حسن علوی طویل علالت کے بعدگزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ قلندریہ مسجد نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جس میں سابق وفاقی وزیرحاجی حنیف طیب، سابق سینیٹر مسرور احسن، سیاسی ومذہبی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ بعد ازاںانہیں سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ انکی عمر 80 سال سے زائد تھی اور کچھ عرصے سے صاحبِ فراش تھے۔ عفیف حسن علوی نے آزادی کی تحریک میں دہلی اور مضافات میں نہایت سرگرم کردار ادا کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح سمیت تحریک پاکستان کے قائدین کے ہمراہی کا بھی انہیں اعزاز حاصل رہا۔
عفیف حسن علوی