تحریک انصاف کے دھرنے میں 4 سالہ حکیم اللہ محسود بھی موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

Sep 14, 2014

اسلام آباد (وقت نیوز) تحریک انصاف کے دھرنے میں حکیم اللہ محسود بھی موجود ہے لیکن یہ دہشت گرد نہیں بلکہ نئے پاکستان کیلئے آزادی مارچ میں شریک ہوا ہے۔ وقت نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ حکیم اللہ محسود بھی کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ سے مسلح موجود ہے جو آزادی مارچ کا حصہ ہے۔ اسکے والد کا کہنا ہے کہ اس نے بیٹے کا نام اصل حکیم اللہ محسود سے متاثر ہو کر نہیں رکھا اور نہ ہی اس کا لباس اور ہاتھ میں مصنوعی کلاشنکوف طالبان کلچر کو ظاہر کر رہی ہے بلکہ یہ قبائلی روایات کا حصہ ہے۔ ننھا حکیم اللہ محسود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتا ہے۔

مزیدخبریں