اشک آباد (اے این این) پاکستان نے ترکمانستان کو یقین دلایاہے وہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکمانستان کے صدرگربانگولے بردی محمد یووف نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اوراس منصوبے کوقابل عمل بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مشیرخارجہ سرتاج سے ملاقات کے دوران اس منصوبے کو جنوبی ایشیا کی سماجی واقتصادی ترقی کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔ سرتاج عزیزنے کہا پاکستان اس منصوبے کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاکہ بھارت نے اس منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے خاصا کام مکمل کرلیا ہے۔
پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا حامی ہے، سرتاج عزیز کی ترکمانستان کے صدر کو یقین دہانی
Sep 14, 2014