لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت رات گئے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ریلیف کا اجلاس ہوا۔ سیلاب زدہ علاقوں کے 10 گھنٹے تک طویل دورے کے بعد کمر درد کے باوجود وزیراعلیٰ نے 2 گھنٹے تک اجلاس میں فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژنوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف نے کہا متاثرہ اضلاع کو 10,10کروڑ روپے دئیے ہیں۔ ایک ایک پائی شفاف طریقے سے متاثرین کی مدد پر خرچ کی جائے۔ عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے کمشنرز اور ڈی سی اوز متحرک کردار ادا کریں۔ وسائل اور اختیار دیا ہے اب صرف نتائج دئیے جائیں۔ ویڈیو کانفرنس میں موجود وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا وزیراعلیٰ کی ذاتی نگرانی کے باعث صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ جلالپور بھٹیاں میں وزیراعلیٰ کا متاثرین کیلئے دھرنا کامیاب رہا۔