لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے بجوات کا دورہ کیا اور تقریباً 10 کلو میٹر دور نواحی دیہات کھوجے چک بذریعہ سڑک گئے جو ٹوٹی پھوٹی تھی۔ واضح رہے وزیراعلیٰ شہبازشریف کوکمر کی تکلیف ہے۔ واپسی پر خراب سڑک کے باعث وزیراعلیٰ کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی اور انہیں گاڑی میں لیٹ کر سفر کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے انہیں مزید سفر ملتوی کرنے کا کہا لیکن انہوں نے کہا سیلاب میں گھرے مصیبت زدہ بہن بھائیوں تک پہنچنا میرے لئے تکلیف نہیں راحت کا باعث ہے۔ وزیراعلیٰ نے تکلیف کے باوجود ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے ہاتھوں سے امدادی اشیاء کے پیکٹ بھی متاثرین میں تقسیم کئے اور ملتان، مظفرگڑھ اور خانیوال بھی گئے۔ مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا کی خیمہ بستی میں وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پہلا میکینکل تندور نصب کر دیا ہے۔ جس پر خیمہ بستی میں موجود مرد اور خواتین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ متاثرین نے شہبازشریف کو دعائیںدیتے ہوئے کہا ’’تینوں رب دیاں رکھاں‘‘ وزیراعلیٰ نے خیمہ بستی میں متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر روٹی کھائی۔
کمر میں تکلیف کے باوجود وزیراعلیٰ نے دورہ ملتوی نہیں کیا، مکینیکل تندور لگانے پر متاثرین کی دعائیں
Sep 14, 2014