حوالات میں نیند پوری کرتا رہا، فریش ہوں، ضمانت کے بعد دوبارہ سے ڈیوٹی سرانجام دوں گا: ڈی جے بٹ

Sep 14, 2014

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے آصف بٹ عرف ڈی جے بٹ  نے کہا ہے کہ ایک مہینے کا تھکا ہوا تھا ،ٹھیک طرح سے سو نہیں پایا  ،   حوالات میں نیند پوری کرتا رہا، یہی وجہ ہے کہ میں فریش نظر آرہا ہوں، ضمانت کے بعد دوبارہ سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دوں گا۔وہ ہفتہ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ڈی جے بٹ نے کہاکہ مجھے مختلف مقامات پر منتقل کیا جا تا رہا، تاہم میں ضمانت کے بعد دوبارہ سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کے 'میوزک مین' ڈی جے بٹ کو جمعہ کی صبح چار بجے کے قریب اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ڈی جے بٹ سمیت متعدد افراد اسلام آباد میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے تھے۔

مزیدخبریں