روئیداد خان تحریک انصاف کے کارکن چھڑانے والوں میں شامل، سخت سوال پر صحافی کو ’’یو گیٹ آؤٹ‘‘ کہہ دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کی سمری بھجوانے والے سابق صدر ضیاء الحق کے دور کے سیکرٹری داخلہ روئیداد خان بھی کچہری میں تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو پولیس وین سے باہر نکالنے کے عمل میں شریک رہے اور یہ کہتے رہے کہ میں نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو پولیس بے شک گرفتار کر لے۔ روئیداد خان نے کہا کہ قانون توڑنے سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہوگا‘ دفعہ 144 کے قانون کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتا۔ روئیداد خان نے سخت سوال کرنے پر نجی ٹی وی کے صحافی کو ڈانٹ دیا اور ’’یو گیٹ آئوٹ‘‘ کہہ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...