الیکشن کمشن نے ٹربیونلز میں ہائی کورٹس ججز کی تقرری کی شق بحال کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز میں ہائی کورٹس کے حاضر سروس ججوں کی تقرری کی شق کی بحالی کی تجویز پیش کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تجویز ایک بل کے مسودے کا حصہ ہے جس کا مقصد تمام انتخابی قوانین میں جہاں کہیں ضرورت ہو اضافہ اور ترمیم کے ذریعے اس کو مستحکم بنانا ہے۔عوامی نمائندگی کے ایکٹ کی موجودہ دفعات کے تحت ’’ایک الیکشن ٹربیونل میں ایک ایسے شخص کو شامل کرنا چاہئے جو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہو یا ریٹائرمنٹ کے وقت ہائی کورٹ کے ایک جج کی اہلیت رکھتا ہو۔‘‘ تاہم گزشتہ سال کے انتخابات سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تقرر کیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...