چینی صدر سے مختصر نوٹس پر ملاقات ہوئی، امید ہے وہ جلد پاکستان آئیں گے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (جاوید صدیق) امور خارجہ اور سلامتی کے امور کے لئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین کے صدر نے میرے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ان کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ چینی صدر بھی آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ مختصر نوٹس پر چینی صدر سے ملاقات ہوئی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا چین کے صدر نے  پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تو امور خارجہ کے مشیر  نے کہا کہ امید ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ابھی تو وہ بھارت‘ سری لنکا اور مالدیپ جائیں گے اور اس دورے کے بعد وہ واپس بیجنگ جاکر پاکستان کے دورے کے بارے میں صلاح مشورہ کریں گے۔ امور خارجہ کے مشیر نے بتایا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ جس روز چین کی سیکورٹی ٹیم اسلام آباد آئی تھی یہ وہ دن تھا جب مارچ کرنے والوں نے وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر پر چڑھائی کردی تھی اس لئے چین کی سیکورٹی ٹیم نے چینی صدر کے دورے کی کلیئرنس نہیں دی تھی۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ چین کے صدر کا دورہ اگلے چند ماہ میں متوقع ہے ان سے پوچھا گیا کیا پاکستان کو شنگھائی تعاون کونسل کا رکن بنایا جا رہا ہے۔ اس وقت پاکستان ایک آبزرور کی حیثیت سے تنظیم میں شامل ہے تو سرتاج عزیز نے بتایا کہ دوشنبے اجلاس میں پاکستان‘ بھارت‘ ایران اور افغانستان کو رکن بنانے پر غور ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...