2002ئ: کراچی دھماکوں میں 11 انجینئروں کی ہلاکت کی تفتیش، فرانسیسی جج پاکستان آئینگے

پیرس (آئی این پی) فرانسیسی اخبارLe Parisien  نے کہا ہے کہ کراچی میں فرانسیسی انجینئرز کی بم دھماکوں میں ہلاکت کی تفتیش کرنے والے انسداد دہشت گردی کے جج مارک ٹریویڈک نے اسلام آباد حکام سے پاکستان آنے کی اجازت طلب کرلی ۔ہفتہ کو فرانسیسی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  کراچی میں8مئی2002میں11فرانسیسی انجینئرز کی ہلاکت پر دو سال سے مامور انسداد دہشت گردی کے جج   کیس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں جس کا انہیں اشارہ دیا گیا۔ تاہم پاکستان جانے کی تاریخ اور وہاں تحقیقات کی حد تک پاکستانی حکام سے اتفاق کرنے کی ضرورت ہے۔  مارک ٹریویڈک رواں برس کے آخر تک پاکستان جا سکتے ہیں۔ان کا سفر فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وقت مارک ٹریویڈک کے پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد پاکستانی قانونی کارروائی کا جائزہ لینا  ہے جس میںسماعت کی ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔بارہ برس بعد جج اس مقدمے کا آخری سرا تلاش کرنا چاہتے ہیں ۔فرانسیسی عدالتی ذرائع کے مطابق اتنے بڑے مقدمے کے بارے جائے وقوعہ سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔کسی بھی مشتبہ شخص سے کوئی پوچھ گچھ، یا گواہی کا ریکارڈ نہیں ہے۔ کرائم سین کے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں۔اخبار کے مطابق پاکستانی حکام نے اس سلسلے میں کوئی سستی نہیں دکھائی، واقعے کے دوسرے روز ہی سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن