نااہل حکمرانوں اور نام نہاد انقلابیوں نے قوم کو بیوقوف بنا رکھا ہے: قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما ء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب قوم کا امتحان ہے۔ نااہل حکمرانوں اور نام نہاد انقلابیوں نے پوری قوم کو بیوقوف بنا رکھا ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد سے کوسوں دور رکھا ہوا ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم اللہ کے حضور گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد اور گوجرانوالہ سے سیلاب سے متاثرہ ملحقہ دیہات کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...