لاہور( خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سیلاب زدگان کے درمیان صرف فوٹو سیشن کروا رہے ہیں جبکہ سیلاب زدگان کا کوئی پر سان حال نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد ، شیخ علی سعید ، شریف سجاد بھٹی ، خالد محمود خان نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے وہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے متواتر سیلاب آرہے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے سیلاب کی روک تھا م اور باقی ذخیرہ کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا ہے ۔