لاہور( خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید مشکلات اور مسائل سے دو چار ہے ۔ ایک طرف سیلاب بستیو ں کی بستیاں اجاڑ رہا ہے ۔ دوسری طرف دو جماعتیں ملک میں تبدیلی اور انقلاب کے لیے دھرنا دیئے بیٹھی ہیں ۔ اقتدار کی ہوس نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا یہ سب ہمارے اعمال کی سزا ہے ۔
ملک گھمبیر اور شدید مسائل سے دو چار ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Sep 14, 2014