کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) اے این ایف نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4.7 ٹن منشیات برآمد کر لی۔ منشیات بوریوں میں بند کر کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی اور اس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت 11 ارب 24 کروڑ روپے ہے اور یہ کھیپ بحری راستے سے سمگل کی جانی تھی۔