مریدکے (نامہ نگار) باؤلے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالا تیسری جماعت کا طالب علم ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی پرائیویٹ سکول کا تیسری جماعت کا طالبعلم جاذب سکول سے واپس اپنے گھر داؤکے جا رہا تھا کہ گلی میں آوارہ باؤلے کتے نے اسے کاٹ لیا۔ اسے تحصیل ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا جہاں وہ تین روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا اس کی نعش گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا اور والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ادھر بچے کی ہلاکت پر ٹی ۔ ایم ۔ اے مریدکے نے آوارہ کتوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ۔
مریدکے: باؤلے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالا تیسری جماعت کا طالب علم ہسپتال میں دم توڑ گیا
Sep 14, 2015