پشاور، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا، مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

Sep 14, 2015

پشاور (این این آئی) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ رواں سال وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ انتطامیہ کے مطابق 9 ستمبر کو ہسپتال لایا جانیوالا کوہاٹ کا منظور خان ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ایچ ایم سی منتقل کیے گئے کانگو وائرس سے متاثرہ باقی مریض جن کے خون کے نمونے بھجوائے گئے تھے ان میں کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 23 مریض ایچ ایم سی لائے گئے تھے۔

مزیدخبریں