گوجرانوالہ: خاوند کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ہسپتال میں شوہر پر تھپڑوں کی بارش کر دی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر خاوند کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ہسپتال میں شوہر پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اروپ کے رہائشی ریاض نے چھ ماہ قبل اپنی بیوی نجمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا تھا جو اپنی بیٹی صباء کے گھر جا کر رہنے لگی۔ گزشتہ روز اسکا خاوند اور بیٹا اسے زبردستی واپس گھر لے گئے، جہاں میاں بیوی کے مابین دوبارہ جھگڑا ہو گیا اس دوران ریاض نے مبینہ طور پر پسٹل کے بٹ مار کر اسکی دونوں ٹانگیں زخمی کر دیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں اسکا خاوند بھی پہنچ گیا جسے دیکھ پر متاثرہ خاتون طیش میں آگئی اور اپنے شوہر کو گریبان سے پکڑ کر تھپڑ برسانے شروع کر دئیے۔ موقع پر موجود لوگوں نے مداخلت کر کے ریاض کی جان چھڑائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...