پاکستان میں گدھوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Sep 14, 2015

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں گدھوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گدھا نجانے کیوں دنیا میں بدنام ہے اور رسواء زمانہ جانور گردانا جاتا ہے ورنہ بے چارہ انتھک محنت و مشقت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ زمانہ قدیم سے اس جانور کو مال برداری کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے صرف 4 ممالک گدھے کے گوشت کے سب سے زیادہ شوقین ہیں جن کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔

مزیدخبریں