لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملکی اقتصادی شرح نمو کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اضافے کیلئے برآمدی تاجروں کو مراعات دے گی ۔اتوار کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود کو اہمیت دی اور وہ تاجروں اورصنعت کاروں کو درپیش تمام حقیقی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک انتہائی اہم اجلاس کے دوران جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی، منصوبہ بندی، پٹرولیم اور تجارت کے وزراء اور ان کے متعلقہ سیکرٹری اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو موجود تھے، تمام کاروباری شعبوں کے سربراہوں کو سنجیدگی اور ہمدردی سے سنا اور انھیں ان کی جائز شکایات کا ازالہ کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2001-18 ء کو حتمی شکل دینے سے پہلے برآمدی ایسوسی ایشنز اور تمام چیمبرز کے سربراہان کی ٹھوس اور قابل عمل تجاویز کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔
اقتصادی شرح نمو میں اضافے کیلئے برآمدی تاجروں کو مراعات دینگے: اسحق ڈار
Sep 14, 2015