ملتان (این این آئی) اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کو گھیر کر گرفتار ملزم کو چھڑا لیا جس پر پولیس نے ملزم کے چھوٹے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ بستی دائرہ میں کینٹ پولیس کی ایک ٹیم نے پرائیویٹ گاڑیوں میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا اور وقار نامی ملزم کو حراست میں لیا تو اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور پولیس ٹیم کو گھیر لیا۔ اس دوران مزید نفری بلائی گئی تاہم اہل علاقہ نے پکڑے گئے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا تاہم پولیس نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملزم کے چھوٹے بھائی اکبر کو حراست میں لے لیا۔ ملزم وقار کیخلاف لین دین کا مقدمہ درج ہے۔
ملزم چھڑا لیا