لوڈشیڈنگ جاری‘ وہاڑی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا‘ کاروبار شدید متاثر

لاہور (نامہ نگاران) لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی۔ وہاڑی کے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا جبکہ کاروبار بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...