لاہور: نیب نے کروڑوں کی اراضی جعلسازی سے فروخت کرنے والے 3 افراد پکڑ لئے

Sep 14, 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بوگس کاغذات کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی فروخت کرنے کے الزام میں لینڈ مافیا کے سرغنہ حاجی خالد محمود اعوان‘ اس کے ساتھی شیخ فیصل اور محکمہ مال کے پٹواری شاہد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب پنجاب کے ترجمان جہانزیب چٹھہ کے مطابق نیب پنجاب نے شیخوپورہ میں ایک سوسائٹی میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی ضبط کی گئی زمین کے ملزموں حاجی خالد محمود اعوان اور ان کے ساتھی شیخ فیصل نے محکمہ مال کے پٹواری شاہد علی کے ساتھ سازباز کرکے پراپرٹی کے بوگس کاغذات تیار کئے اور اسے کروڑوں روپے میں فروخت کر دیا۔ گرفتار ملزموں کا ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت سے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا اور آج تفتیش اور ریکوری کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں