پی ٹی آئی نے خواجہ حسان کے مقابلے میں کاغذات واپس لینے والوں کو شوکاز نوٹس دیدیا

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ 3دن میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر پارٹی رکنیت ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی کو بھی سارے معاملے کی انکوائری کر کے2روز میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کر دی گئی۔ چودھری محمد سرور نے خواجہ احمد حسان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے والے یو سی 107 کی چیئرمین شپ کے امیدوار محمد نواز اور وائس چیئرمین شپ کے امیدوار رانا محمد اصغر سے 3 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن