اسلام آباد (آن لائن) حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں اب تک ڈینگی وائرس کے خلاف کئے گئے سپرے اور آئندہ کے پروگرام بارے ضلعی تعلیمی افسران سے رپورٹس طلب کی ہیں ۔ بتایا کہ حکومت پنجاب نے ضلعی تعلیمی افسران سے جو اب طلب کیا ہے کہ بتایا جائے سرکاری سکولوں میں ڈینگی کے کب سپرے کئے گئے اور اگر مزید سپرے کرنا تھے تو ان کا شیڈول کیا رکھا گیا تھا۔ یہ سب اقدامات سکولوں میں سپرے کی وجہ سے طالبات کے بے ہوش ہونے کی وجہ سے کئے جا رہے ہیں ۔