کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے کارکنوں نے گزشتہ روز ریلی نکالی اور نمائش چورنگی پر جلسے کا اہتمام کیا رہنما رابطہ کمیٹی فاروق ستار نے خطاب کرتے کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، ایم کیو ایم اور جببر ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔ نواز شریف، قائم علی شاہ اور عدلیہ نے ہماری بات نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو تعلیم یافتہ بنایا اور امن قائم کیا کسی عدالت نے ایم کیو ایم کو ملک دشمن قرار نہیں دیا ہمارے صبر کو دو سال ہو گئے ہمارے ہی کارکنوں کو مارا گیا اگر کچھ لوگوں نے قانون توڑا ہے تو انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا 150 کارکن لاپتہ ہیں جن کی پٹیشنز عدالتوں میں ہیں جن میں سے 5 کو ماردیا گیا۔ اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ یہ پاکستان ہمارا ہے رینجرز اور فوج ہماری ہے۔ اپنی آواز ہر فورم پر اٹھائی ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے۔ الطاف حسین کے خطاب پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ ہمیں نواز شریف کی کسی کمیٹی کی پروا نہیں ہماری کمیٹی عوام ہے اب ہمارا فیصلہ وہی کرے گی۔
نواز شریف کی کسی کمیٹی کی پرواہ نہیں‘ جن لوگوں نے قانون توڑا انہیں گرفتار کیا جائے: فاروق ستار‘ وسیم اختر
Sep 14, 2015