ملتان (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے نندی پور پاور پراجیکٹ چار گھنٹے چلا یہ 22ارب کا پراجیکٹ تھا جو اب 75 ارب تک پہنچ گیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بجلی اور کسانوں کا ایشو ہے ان مسائل پر بات کرنے کا مقصد جارحانہ سیاست نہیں ہم ماضی کی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے مفادات کو سامنے رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپوزیشن کا کردار فرینڈلی نہیں، ایشوز کو پارلیمنٹ میں اٹھایا، 80ء اور 90ء کی دہائی کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، میں بیک ڈور کی پالیسی پر نظر نہیں رکھتا۔
نندی پور پراجیکٹ صرف 4گھنٹے چلا، لاگت 22ارب سے 75 ارب ہو گئی: خورشید شاہ
Sep 14, 2015