بلاامتیاز احتساب کا خوف‘ سرکاری افسران آڈٹ اعتراضات کے خاتمہ کیلئے سرگرم

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ملک میں کرپشن بدعنوانی کے حوالے سے جاری کارروائی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے آڈیٹر جنرل کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو ختم کروانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی جانب سے مختلف وفاقی سرکاری اداروں کے آڈٹ کے دوران اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات لگائے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اربوں روپے کے جو آڈٹ اعتراضات لگائے گئے ہیں ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام رقم کرپشن کی نذر ہو گئی ہے اور بلاامتیاز احتساب کے خوف کی وجہ سے سرکاری افسران ان آڈٹ اعتراضات کو دور کروانے کے لئے آڈٹ حکام سے رابطے کر رہے ہیں اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی آڈیٹر جنرل سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...