سینٹ کا اجلاس آج شروع ہو گا وزیراعظم کی شرکت بھی متوقع

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا جو ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے اپوزیشن نے بھی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا رکھی ہے تاہم یہ اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے تاہم وزیر داخلہ چودھری نثار ایوان کو قومی ایکشن پلان پر وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔ آج سینٹ میں پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا، اجلاس کے ایجنڈے میں ایم کیو ایم کے مستعفی اراکین کی تحاریک بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن