قربانی ہو گئی، گوشت بھی تقسیم ہو گیا ، اب باری ہے مزے مزے کے پکوانوں پر ہاتھ صاف کرنے کی، گھروں میں مہمان نوازی کا سلسلہ جاری ہے، گھروں سے اشتہا انگیز خوشبوئیں مہک رہی ہیں، قربانی کے گوشت سے مہمانوں کی خاطر تواضح کی جارہی ہے۔
لاہوریوں نے عید کے دوسرے دن روایتی ناشتہ کیا جس کے بعد دوپہر میں خواتین نے کچن سنبھال لیا. گھروں میں چٹورے مردوں کی فرمائش پر طرح طرح کے لذیز پکوان تیار کئے جارہے ہیں.
عید کے دوسرے دن کی پارٹیاں صرف تکوں تک ہی محدود نہیں رہتیں بلکہ ان پارٹیوں میں بریانی، کباب، کوفتہ، بھنا گوشت، بھنی ران، ہنٹر بیف، بہاری بوٹی، ریشمی کباب، چپلی کباب، شامی کباب،غرض کے ڈھیرسارے گوشت کے پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔ بقرعید پر پکوانوں اور پارٹیوں کا خصوصی انتظام نہ ہو، تو پھر عید کس چیز کی؟تہوار نام ہے معمول کی زندگی سے ہٹ کر کچھ کرنے کا،مزے اُڑانے کا۔