قومی ویٹ لفٹرزمحمدنور ،دستگیر بٹ اورطلحہ طالب پانچ پانچ لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیا گیا

Sep 14, 2017

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قومی ویٹ لفٹرزمحمدنور دستگیر بٹ اور طلحہ طالب کو آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سونے ا ور چاندی کے تمغے حاصل کرنے پر پانچ، پانچ لاکھ روپے انعامی رقوم سے نوازا۔ انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایک تقریب کے دوران دونوں ویٹ لفٹرز کو انعامی رقم سے نوازا گیا ۔ آسٹریلیا میں کھیلی گئی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں محمدنور دستگیر بٹ نے 222اور160کلوگرا م جونیئر اور سنیئرجبکہ طلحہ طالب نے 62 کلوگرام کی سینئر اور جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں ملک کیلئے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے تھے۔

مزیدخبریں