فخر زمان پی ایس ایل فرنچائزز کی نگاہ کا مرکزبن گئے

لاہور(آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی سے شہرت پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ز کے لیے مرکز ِنگاہ بن گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بہترین فارمنس کی بدولت مستند اوپنر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے فخر زمان میں پی ایس ایل کی فرنچائزز گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور کم ازکم تین فرنچائزز ایسی ہیں جو انہیں اگلے سیزن میں اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہشمند ہیں۔پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فخرزمان کو ان کی شاندار کارکردگی کے صلے میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے سلور کیٹگری سے ترقی دیتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے تاہم لاہور کی ٹیم انہیں ڈائمنڈ کے 

بجائے گولڈ کی کیٹگری میں کھلانا چاہتی ہے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل شاداب خان اور حسن علی ایمرجنگ کیٹگری سے ترقی پا کر اب گولڈ کیٹگری میں آگئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن