”پاکستانی حجاج کرام کو پیش آنیوالی مشکلات کی ذمہ دار سعودی حکومت نہیں“

اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کیلئے خدمات یا سہولیات میں کمی یا نقص کی وجہ سے صرف اور صرف پاکستان کی جانب سے کئے جانےوالے معاہدے ہیں سعودی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،حکومت پاکستان نے اپنی مرضی کے مطابق سعودی کمپنیوں سے یہ معاہدے کئے ۔خیال رہے کہ وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف نے حج سے واپس آنے پر پریس کانفرنس میں پاکستانی حجاج کی مشکلات اور نئے مسائل کا اعتراف کیا ہے اور پاکستانی حجاج کو پیش آنے والی ان مشکلات کے حوالے سے خود بری الزمہ قراردے دیا ہے ۔بدھ کوسعودی سفارتخانہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے حالیہ بیانات حقائق کے برعکس ہیں سعودی ترجمان سے اس معاملے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سال 2017میں سعودی عرب نے حج کیلئے خصوصی طور پر 50پاکستانی شخصیات کی میزبانی کی ہے اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں بھر پور مدد اور سہولت فراہم کی سعودی ترجمان نے واضح کیا ہے یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہرسال پاکستانی حکام کی ہی زمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی حجاج کرام کی ضروریات جن میں سفری سہولیات اور قیام وطعام شامل ہے کو پورا کرے ۔ واضح رہے پاکستانی اورسعودی کمپنیوں کے درمیان کئے گئے معاہدوں کی تصدیق کے بغیر سعودی سفارتخانہ حج وعمرہ کا کوئی ویزے جاری نہیں کرے گااور جہاں تک پاکستانی حجاج کرام کیلئے خدمات یا سہولیات میں کمی یا نقص کا تعلق ہے تو اس کی وجہ سے صرف اور صرف پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے معاہدے ہیںجو انہوںنے اپنی مرضی کے مطابق سعودی کمپنیوں سے کئے ہیں َ۔

ای پیپر دی نیشن