چڑیا گھر میں 11 اقسام کے 22 جانوروں کی طبعی عمریں پوری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبہ کے تمام چڑیا گھروں اور وائلڈلائف پارکس سے طبعی عمریں پوری کرنیوالے جانوروں کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اس بات کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے اپنے دفتر میں بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ خالد عیاض خان کو اجلاس میں بتایاگیا کہ اس وقت لاہور چڑیاگھر میں 11اقسام کے 22جانور اپنی طبعی عمر کو پہنچ چکے ہیں جن میں ایک کینگرو،ایک زبیرا، ایک شیر، ایک سور، ایک کساوری، 5پاڑہ ہرن، 2چیتل، 2 پنجاب اڑیال، 6مفلن شیپ، ایک تیندوا اور ایک نیل گائے شامل ہیں۔ ڈی جی جنگلی حیات نے ہدایت کی کہ اپنی طبعی عمر کو پہنچنے والے بوڑھے اور بیماریوں میں مبتلا جانوروں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن