اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کے معاملے پر جواب جمع کرا دیا۔ کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ہے۔ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرانے کا گذشتہ روز آخری دن تھا۔ عدالت نے تاریخوں کا تعین پاکستان، بھارت کے مشورے سے کیا تھا۔ عالمی عدالت انصاف نے 15 مئی 2017ء کے فیصلے میں کلبھوشن کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔ اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہے بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت کا کیس مضبوط نہیں۔ پاکستان کے پاس عدالت کو پیش کرنے کو بہت کچھ ہے۔
کلبھوشن کیس: بھارت نے عالمی عدالت میں جواب جمع کرا دیا‘انڈیا کا کیس مضبوط نہیں: اٹارنی جنرل
Sep 14, 2017