لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈ ار ریٹائر ہو گئے عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 57 رہ گئی

لاہور (وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار ریٹائر ہو گئے۔ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد ستاون رہ گئی۔ جسٹس شاہد حمید ڈار 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام ہائیکورٹ کے ججز لائونج میں کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ، پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز، رجسٹرار ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی سمیت ہائیکورٹ کے افسر شریک ہوئے۔ چیف جسٹس نے جسٹس شاہد حمید ڈار کی عدالتی خدمات کو سراہا اور اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے جسٹس شاہد حمید ڈار کو گلدستہ دیا اور ہائیکورٹ سے رخصت کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...