اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس 20 ستمبرکو طلب کر لیا۔ اجلاس میں انتخابی فہرستوں میں نظرثانی کے معاملے سمیت انتخابات سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائیگا۔ سیکرٹری الیکشن کمشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات کیلئے درکار انتخابی میٹریل کا جائزہ لیا جائیگا۔ عام انتخابات کیلئے درکار بیلٹ پیپرز اور انکی چھپائی کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں بائیومیٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تجرباتی بینادوں پر استعمال اور نتائج کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
الیکشن کمشن کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس 20 ستمبر کو طلب کر لیا گیا
Sep 14, 2017