احتجاج اور دھرنوں سے ترقی ہوتی ہے نہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکتی: امیر مقام

پشاور (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں سے ترقی نہیںآتی اور نہ ہی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک جہانزیب کی قیادت میں ضلع اپر دیر تحصیل واڑئی کے تمام پارٹیز کا نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ، ملک نوشاد، ملک مظفر خان، ملک شیر بہادر، مبارک خان، ملک باچازادہ، عالمگیر خان اور جہانزیب خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی سے کسی نے شرکت نہیںکی۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ صدیوں سے قابض گروپ عوام کی فلاح وبہبود کا کوئی کارنامہ یا منصوبہ دکھائے، عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اور اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکروںگا۔ انہوں نے کہاکہ میرے دروازے ہمیشہ بلاامتیاز خدمت کیلئے کھلے رہیںگے۔

ای پیپر دی نیشن