افضل کھوکھر کا زیر تعمیر ماڈل بازار چکوال اور فاروق آباد کا دورہ، کام کی سست روی پر انتظامیہ کی سرزنش

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین ماڈل بازار پنجاب ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے زیر تعمیر ماڈل بازار چکوال اور فاروق آباد کا دورہ کیا اور کام کی سست روی پر انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے منصوبوں کوجلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں، اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے، یہاں پر عوامی اجتماعات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ماڈل بازار افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف عوام کو معیاری اشیاءخوردونوش کی دستیابی کو ایک ہی چھت تلے یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں ماڈل بازار منصوبے کو پھیلانا چاہتے ہیں۔تاکہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت ختم ہو سکے۔ عوام کی صحت کی حفاظت وزیر اعلیٰ کیلئے سب سے پہلے ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...