لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نامزاد امیدوار ضیاءالدین انصاری نے کہا ہے کہ ملکی اثاثہ جات کو گروی رکھ کر قوم کے بچے بچے کو مقروض کرنے والوں کو حلقہ این اے 120 کی عوام مسترد کردیں گے ۔ امانت اور دیانت کی حکمرانی کیلئے کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں حلقہ این اے 120میں صرف کریں اور گھروں، گلی محلوں میں پہنچ کر ہر فرد تک جماعت اسلامی کا اسلامی اور خوشحال پاکستان کا منشور بتائیں۔