ماسٹر آف رگنگ مسلم لےگ ن کو عوام متحد ہو کر شکست دےنگے: جہانگےر ترےن ، علےم خان

Sep 14, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان نے گذشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی اور NA-120میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جہانگیر ترین نے عوامی تحریک کے کارکنان کی طرف سے انتخابی مہم میں بھرپور شرکت پر سربراہ عوامی تحریک کا شکریہ ادا کیا، انہوںنے کہا کہ ہمارا سامنا حکومتی مشینری اور کالے دھن سے ہے، ماسٹر آف رگنگ ن لیگ کو عوام متحد ہو کر شکست دیں گے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ن لیگ سے ہمارا سیاسی اختلاف نہیں دشمنی ہے،کیونکہ انہوں نے ہمارے کارکنوں کو قتل کیا ہے۔ درےں اثنائعبدالعلےم خان نے اےن اے 120کی ےونےن کونسلوں 74 60 57 50 53اور شفےق آباد کے علاقوں مےں انتخابی دفاتر کا افتتاح کےا جہاں پارٹی کارکنوں نے آتش بازی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہو ئے ان کا والہانہ استقبال کےا، تحرےک انصاف نے پولنگ سکےم اور دےگر معاملات کو بھی حتمی شکل دےدی ہے۔ صدر تحرےک انصاف لاہور ولےد اقبال نے مختلف وارڈز مےں گھر گھر دستک دےکر ووٹرز پرچےاں اور ڈاکٹر ےاسمےن راشد کےلئے تشہےری مواد ہےنڈ بل وغےرہ تقسےم کےے۔

مزیدخبریں