لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان اور جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کی قیادت کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونے کے حوالے سے رابطے ، انضمام کے حوالے سے سفارشات جے یو پی نورانی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ جے یو پی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی اور سیکرٹری جنرل اویس نورانی سے جے یو پی (نورانی)کے صدرصاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کے درمیان ہونے والی 3 ملاقاتوں میں دنوں جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا ہے کہ انضمام کے لئے پہلے ڈرافٹ تیار کرلیا جائے ۔ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی حالیہ دنوں میں لاہور میں پیر اعجازہاشمی اور کراچی میں اویس نورانی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو سپریم کونسل کا چیئرمین اور سینئر نائب صدر کا عہدہ دینے کی پیش کی گئی ہے ۔تاہم سپریم کونسل کے بے اختیار چیئرمین کو مختلف اختیارات دینے کے لئے سفارشات تیار کرنے کی ذمہ داری اتفاق رائے سے علامہ محمد خان لغاری کو دی گئی ہے۔
جمیعت علماءپاکستان کے دونوں گروپوں کے متحد ہونے کیلئے قیادت کے رابطے
Sep 14, 2017